以巴基斯坦文提供的资讯
政府化验所网站的巴基斯坦文版本只选取部分重要资讯。要查阅我们网站的全部资讯,可浏览英文版、繁体中文版或简体中文版。
معلومات اردو میں دستیاب ہے
سرکاری لیبارٹری ویب سائٹ کے اردو ورژن میں صرف منتخب ضروری معلومات شامل ہیں۔ آپ انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں ہماری ویب سائٹ کے مکمل مواد تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں.
نسلی مساوات کے فروغ پر واپس جائیں
سرکاری لیبارٹری کے بارے میں
سرکاری لیبارٹری ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے سرکاری دفاتر اور محکموں کو امن و امان، کھانے کی دیکھ بھال، صحت عامہ، ماحولیاتی تحفظ، صارفین کے تحفظ اور حکومتی پالیسیوں کے نفاذ کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے قابل بنانے کے لیے تجزیاتی، تحقیقاتی اور مشاورتی خدمات اور معاونت کا ایک وسیع پیمانہ فراہم کرتی ہے۔
1879ء میں پہلے دوا فروش اور تجزیہ کار کی تقرری سے لے کر 140 سال سے زیادہ پرانی سرکاری لیبارٹری ہانگ کانگ حکومت کی قدیم ترین تنظیموں میں سے ایک ہے۔ سرکاری کیمیادان کی سربراہی میں اس لیبارٹری میں اس وقت تقریبا 510 کا عملہ موجود ہے جن میں سے ایک تہائی مختلف تجزیاتی اور تجرباتی سائنسی شعبوں کے پیشہ ور ماہرین ہیں۔
سرکاری لیبارٹری دسمبر 1992 میں ہومان تن، کولون میں اپنے موجودہ احاطے میں منتقل ہوگئی اور ہانگ کانگ کے مختلف مقامات پر متعدد چھوٹی لیبارٹریاں ہیں۔ سرکاری لیبارٹری جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے، خاص طور پر تجزیاتی آلات، آپریشنز کی حفاظت اور لیبارٹری فضلے کے انتظام کے حوالے سے۔

سرکاری لیبارٹری کا سائنسی انتظام سرکاری کیمیادان کی ذمہ داری ہے جو ایجنسی کا سربراہ ہے۔ یہاں دو آپریشنل شعبے ہیں:
- تجزیاتی اور مشاورتی خدمات کا شعبہ
- فرانزک سائنس کا شعبہ
ہر شعبے کی سربراہی ایک اسسٹنٹ گورنمنٹ کیمیادان کرتا ہے۔ انتظامی معاونت ایڈمنسٹریشن شعبےکی طرف سے فراہم کی جاتی ہے۔
کلائنٹ محکموں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے علاوہ، سرکاری لیبارٹری ملکی اور غیر ملکی سطح پرکیمسٹری میں علم پیمائش کو فروغ دینے میں فعال طور پر شامل ہے. کانفرنسوں میں شرکت اور ماہرین کی تنظیموں کے ساتھ تجربے کے تبادلے اور تعاون کے ذریعے عملے کی تکنیکی مہارت کو بڑھانے کے لیے کوششیں کی گئی ہیں۔ محفوظ لیبارٹری ماحول اور عملے کی مناسب تربیت فراہم کرنے کی یقین دہانی ہمیشہ سرکاری لیبارٹری کی پالیسی اور اہم سرگرمی رہی ہے۔
سرکاری لیبارٹری مقامی لیبارٹریوں، مین لینڈ اور مکاؤ کے زائرین اور سائنسدانوں کے لیے تربیت بھی فراہم کرتی ہے۔ سرکاری لیبارٹری مختلف بین الاقوامی اور علاقائی انتظامات کے ذریعے ایشیا بحرالکاہل خطے کے ممالک اور معیشتوں کے ساتھ اپنے تجربات کا اشتراک کرتی ہے۔ یہ بڑے کلائنٹ محکموں کے آپریشنل عملے کو لیکچرز پیش کرتا ہے اور منسلک پروگراموں کا اہتمام کرتا ہے۔
حالیہ برسوں میں ٹیکنالوجی میں نمایاں پیش رفت کے ساتھ ساتھ حکومت کی نئی پالیسیوں اور قواعد و ضوابط کے متواتر تعارف بشمول سائنسی تحفظات، مقامی مارکیٹ میں نئے مواد اور مصنوعات کے اجراء کے ساتھ ساتھ مجرمانہ سرگرمیوں کی نفاست نے سرکاری لیبارٹری میں کام کرنے کے طریقہ کار، اور اُصُولیات میں نمایاں تبدیلیوں میں کردار ادا کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں نہ صرف خدمات کی فراہمی کے دائرہ کار میں وسیع پیمانے پر کوریج ہوئی ہے، پیشہ ور عملے میں اعلی درجے کی مہارت حاصل ہوئی ہے، بلکہ جدید سائنسی آلات کی ایک طاقتور صف کی تنصیب بھی ہوئی ہے۔